قانونِ ختم نبوت ﷺ کے خاتمہ کاسوچابھی نہیں جاسکتا، فوج اور عدلیہ کا احترام مگر پارلیمنٹ کوئی فٹ بال کھیلنے کی جگہ نہیں ہے،احسن اقبال

 
0
230339

 

 

آئین میں 300شقیں ہوں تو299شقیں ختم ہوسکتی ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتی ۔تو پھر احتجاج بے مقصدہیں۔مظاہرین نے قانون ہاتھ میں لیاتوسختی سے نمٹاجائے گا۔کسی کوامن وعامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ چینی سفیرسے متعلق خط ملالیکن اس کونشرنہیں کرناچاہیے تھا۔دہشتگردوں سے متعلق حکومتی حساس معلومات جب ان تک پہنچتی ہیں کہ وہ فرارہوجاتے ہیں۔

جس کاملکی سکیورٹی کیلئے نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں دہشتگردوں کی کمرتوڑدی لیکن ابھی جنگ جاری ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہربچے کی پیدائش سڑک پرنہیں ہوتی۔اگرایسا ہواہے تووزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیاسے متعلق شکایات آرہی ہیں۔

سوشل میڈیاکیلئے فریم ورک بنارہے ہیں ۔ایف آئی اے کوفریم ورک بنانے کی ہدایت کردی ہے۔جعلی خبریں دہشتگردوں کابہترین ہتھیارہے۔امریکا اور جرمنی الیکشن میں بھی جعلی خبروں نے الیکشن پرمنفی اثرات ڈالے۔وہ بھی فریم ورک کاسوچ رہے ہیں۔ہم نے فیصلہ کیاہے کہ انتخابی سال میں جانے سے پہلے ہم چاہتے ہیں ایک ایسا فریم ورک بنائیں گے ۔جس میں بیرونی یا اندرونی ہاتھ استعمال نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کااحترام کیاجاناچاہیے۔لیکن اس کامطلب یہ نہیں پارلیمنٹ کوئی فٹ بال کھیلنے کی  جگہ ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ معیشت سے متعلق بات اس لیے کی کیونکہ ویژن 2025ء کومیں دیکھ رہاہوں اس لیے یہ بیان میری حدود میں آتا ہے۔