پی ایس ایل 3،لاہور قلندرزکا عمر اکمل کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

 
0
470956

 

لاہور ستمبر 25(ٹی این ایس): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندرز نے اپنے ایک اہم کھلاڑی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد بقیہ 5 ٹیموں کو 5 اکتوبر تک اپنے سکواڈ سے دس کھلاڑی لازمی ریلیز کرنے ہیں،لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن میکولم اورسپنر سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کے لیے سکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کردیا جائے گا،یاد رہے کہ عمر اکمل پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں83.75کی اوسط سے 335رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز رہے تھے تاہم دوسرے ایڈیشن میں وہ 8اننگز میں 20.50کی اوسط سے محض164رنز سکور کرسکے۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے سکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائے گا البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی پہلے ہی اسے خیر آباد کہ کر کراچی کنگز میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں ۔