راولپنڈی، یوم آزادی پاکستان کے موقع پر جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری

 
0
75633

راولپنڈی اگست13(ٹی این ایس)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقع پر جونیئر ٹریفک وارڈنز، وارڈن افسران، انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ون ویلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کرنے کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو بیرئیرز لگا کر خصوصی پکٹس کے ذریعے ون ویلنگ کے خلاف ایکشن لیں گے اس سلسلے میں تمام ٹریفک سیکٹرز میں بیریئرز فراہم کر دیئے گئے ہیں ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جائے گا موٹر سائیکل میں الٹریشن کر کے ون ویلنگ کے لئے تیار کرنے والے میکینکس کے خلاف بھی اعانت جرم کا مقدمہ درج کیا جائے گا کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تھانوں میں بند کیں جائیں گی لہذاء والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا ہے کہ یوم آزادیء پاکستان کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جو آج سے راولپنڈی شہر اور تمام تحصیل ہائے میں نافذالعمل ہے انہوںنے بتایاکہ ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر ون ویلنگ ، ریس وغیرہ لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے قومی دن کے مو قعہ پر کچھ نوجوان ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ جیسے جان لیوا کھیل کا کرتب دیکھانے کی کو شش کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے خطرناک قسم کے حادثات کا شکار جاتے ہیں اس لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچانے اور ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لیئے راولپنڈی شہر میں12، 13 اور14 اگست کو خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیںخصوصی سکواڈ ناکہ بندیاں کر کے گاڑیوں اور ون ویلنگ موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لیں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے احکامات جاری کیئے کہ جشن آزادی پر تمام افسران اور فیلڈسٹاف اپنے اپنے فرائض پیشہ وارانہ امور کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی چوکس اور الرٹ رہتے ہوئے ایمانداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔