غیر مسلم پاکستانیوں کا ملک کی امن، ترقی و خوشحالی کے لیے کردار قابل تحسین ہے,سینیٹر رحمان ملک کا اقلیتی برادری کے دن کے حوالے سے پیغام

 
0
135556

اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس) ملک بھر میں آج اقلیتی برداری کا دن منایا جا رہا ہے اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے اقلیتی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سینیٹررحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن اقلیتی برادری کے سیاسی، سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ اقلیتی برادری پاکستان کی مساوی شہری ہیں، انکے حقوق کا تحفظ کرنا اور مزید بااختیار بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور انھیں بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی علمبردار سیاسی جماعت رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کا تھا۔ غیر مسلم پاکستانیوں کا ملک کی امن، ترقی و خوشحالی کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔ پرامن و خوشحال پاکستان کیلئے ہر ایک شہری کے مساوی حقوق اور مکمل آزادی کے قائداعظم کے سنہری اصول پر عمل کرنا ہوگا۔ آج پاکستان میں بین المذاھب ہم آہنگی و باہمی آشتی و امن کو فروغ دینا ہوگا۔