مضر صحت کو کنگ آئل فر و خت کر نے والے متعدد کا نداروں پر جرما نے ، ما حولیا تی آلو دگی پھیلا نے والی فیکٹری سیل

 
0
126781

حب جولائی21(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا پا کستا ن اسٹینڈرڈ کو الٹی کنٹر ول اتھا رٹی اورمحکمہ تحفظ ما حولیا ت کے افسران کے ہمراہ الگ الگ چھا پہ ما ر کا رروائیا ں ، مضر صحت کو کنگ آئل فر و خت کر نے والے متعدد دکا نداروں پر جرما نے ، کو کنگ آئل کے 2 درجن سے زائد ڈبے ضبط کرکے ایک دکا ن سمیت ما حولیا تی آلو دگی پھیلا نے والی ایک فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق عوامی شکا یات پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الر حمن قمبر انی کی سربر اہی میں اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی ، تحصیلدار حب سیف اللہ خان ،پا کستا ن اسٹینڈرڈ کو الٹی کنٹر ول اتھا ر ٹی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انجینئر محرم مر ی ، نا ئب تحصیلدار حب محبوب چنا ل نے پو لیس اور لیو یز فو ر س کے ہمرا ہ آ رسی ڈی روڈ ، ساکران روڈ سمیت دیگر شہر کے مختلف با زاروں میں چھا پہ ما ر کا رروائی کر تے ہوئے گھی اور کو کنگ آئل کے 6بر انڈ کے جعلی اور مضر صحت کھلا آئل فر وخت کر نے والے دکا نداروں سے متعدد گھی اور کھلے آئل کے 2درجن سے زائد ڈبے بر آمد کیئے ،اس موقع پر متعدددکا نداروں پر جرمانے بھی کیئے گئے جبکہ ایک دکان کو سیل کیا گیا اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انجینئر محرم خان مر ی بلو چ نے بتا یا کہ حب شہر کی مختلف دکانو ں سے14گھی کے بر انڈ کے سمپل حا صل کیئے گئے تھے انہو ں نے بتا یا کہ ڈائر یکٹر PSQCA محمد خالد صدیق کی خصوصی ہد ایت پر مو بائل لیب کے ز ریعے ٹیسٹ کیا گیا اور ان 14بر انڈ میں سے 6بر انڈ کا گھی مضر صحت نکلا جس پر فوری کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تحفظ ما حولیا ت کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خان اوتما نخیل کے ہمر اہ انڈسٹریل زون میں قائم حب اسٹیل ملز پر چھا پہ ما ر ااور ما حولیا تی آلو دگی پھیلانے اور چا ئلڈلیبر رولز کی خلا ف ورزی پر کا رروائی کر تے ہو ئے ملز کو سیل کر دیا ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الر حمن قمبر انی نے سوک سینٹر حب میں اپنے کیمپ آفس کا افتتا ح کیا ، اس موقع پر انہو ں نے ایک اہم اجلا س کی صدارت کی اور حالیہ با رشوں اور سیلا بی ریلو ں کے حوالے سے کیئے گئے اقداما ت کا جا ئز ہ بھی لیا