سینیٹر رحمان ملک کا عالمی یوم خواتین پر کشمیری خواتین کیلئے آواز نہ اٹھانے پر اظہار دکھ و افسوس

 
0
144042

اسلام آباد مارچ 08 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا عالمی یوم خواتین پر کشمیری خواتین کیلئے آواز نہ اٹھانے پر اظہار دکھ و افسوس۔ دکھ ہوا کہ خواتین کے عالمی دن پر کسی بھی قومی و بین الاقوامی خواتین تنظیم نے کشمیری خواتین کے لئے آواز نہیں اٹھائی، انھوں نے کہا کہ آج دنیا کے خواتین میں سب سے زیادہ مظلوم و بےکس کشمیری خواتین ہیں۔ افسوس ہوا کہ حکومت بھی کشمیری خواتین کی مظلومیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی تقریب منعقد نہ کرسکی، کاش آج حکومت مختلف پروگرامز کا اہتمام کرتی کہ کشمیری خواتین کی پریشانیوں کو اجاگر کیا جاتا، بھارتی وزیر اعظم مودی نے 5 اگست سے وادی کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا ہے، بھارتی افواج خواتین پر ظلم کی انتہا کر رہے ہیں مگر افسوس خواتین تنظیمیں آج چپ رہیں۔ صرف جنوری 1989 سے لے کر 31 جنوری 2018 تک 11،042 بھارتی افواج نے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ بھارتی افواج نے سینکڑوں کشمیری خواتین و بچوں کو چھروں سے اندھا کردیئے ہیں، کھلے عام ظلم و بربریت کے ثبوتوں کے باوجود خواتین تنظیمیں بھارتی افواج کے جرائم پر خاموش ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آج کا عورت مارچ ملک بھر میں کشمیری خواتین کیساتھ اظہار یکجہتی مارچ ہوتا۔ امید کرتا ہوں کہ خواتین تنظیمیں جلد ایک خاص دن کا اعلان کرینگے کہ کشمیری خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔