اسلام آباد کے علاقہ مدینہ ٹاون میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

 
0
1124

اسلام آباد اپریل 02 (ٹی این ایس): جونیئر جناح ٹرسٹ کی طرف سے اسلام آباد کے علاقہ مدینہ ٹاون برما ٹاون میں جناح ٹرسٹ کے سکول میں غریب طلباء کے والدین کو کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون میں راشن کی فراہمی اس موقع پر مہمان خصوصی سردار بابر چئیرمین خدمت ٹرسٹ اور عبدالقادرعباسی عباسیہ ویلفئیر فاونڈیشن بھی موجود تھے اس موقع ہر جونئیر جناح ٹرسٹ کے مینجیر محمد الخیام نے تمام طلباء کے والدین کو ڈیٹا کے مطابق راشن تقسیم کیا حکیم سلیم عباسی کراچی والے کا خصوصی تعاون بھی شامل تھا مزید الخیام منیجر جونئیر جناح ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ٹاون کے تمام پسماندہ خاندانوں کی مدد کرنا ہے انشاء اللہ پہلے مرحلہ میں 200 خاندانوں کی مدد کی جائے گی اس موقع پر سردار بابر کاکہنا تھا کہ 9 لاکھ سے زائد کا راشن تقسیم کرنا اس ٹر سٹ کا بڑا کارنامہ ہے اور ہماراتعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا اس موقع پر عبدالقادر عباسی و دیگر کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات آگے آئیں اور جونئیر جناح ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد ممکن ہوسکے اس موقع پر صحافی ظفر سعید ستی اور مدثر چوہدری نے جونئیر ٹرسٹ کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر عوام کی خدمت کی جا رہی ہے