محکمہ موسمیات نے کراچی کے باسیوں کو کردیا خبردار! خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں

 
0
30445

کراچی مئی 01 (ٹی این ایس): محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی ہے اور 5 سے 8 مئی تک درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق گزشتہ سالوں میں درجہ حرارت تو 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہا ہے لیکن شہر قائد کے بلند و بالا عمارتیں گھرے ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے ان چار دنوں کے دوران شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گھر سے مجبوری میں نکلنا بھی پڑے تو احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں جیسا کہ سر پر کپڑا اوڑھنا، چھتری کے استعمال کو یقینی بنانا وغیرہ۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی، شہر قائد کو گزشتہ چار سالوں میں گرم موسم کا سامنا رہا ہے۔

سال 2015 میں شہر قائد کو بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑا تھا جہاں 12 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔