لاک ڈاؤن میں نرمی سوموار سے ہوگی، اشیائے خوردو نوش کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

 
0
1346

کراچی 08 مئی 2020 (ٹی این ایس): مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پر سندھ نے 100فیصدعمل کر رہی ہے۔ جو فیصلے ہم نے کئے دو یا تین دن بعد باقی سب نے بھی وہی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنراور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ کچھ چیزیں وفاق کو ہماری پسند نہیں اور کچھ ہمیں وفاق کی لیکن فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔ طے ہوا کہ تعمیراتی شعبہ کھولنا ہے لیکن اصول و قواعد کے ساتھ۔ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کی بات ہوئی ہم نے پہلے سے کھولی ہوئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ دکانیں فجر سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خوردونوش کے علاوہ سب بند رہے گا۔ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلے پر وفاق کے ساتھ ہیں لیکن چاہتے تھے ہفتے میں3روز کاروبار مکمل بند رہے۔

سندھ میں کوروناوائرس کے سبب 9634 افراد متاثر اور156جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور بزرگ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شوگر ،امراض قلب کےمریض کوشش کریں گھروں سےنہ نکلیں،

انہوں نے کہا ہم سمجھتے تھے بات ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہے۔ آج ہم نے 5ہزار532ٹیسٹ کیے جب کہ ہماری ٹیسٹ کی صلاحیت 5600کی ہے۔

کورونا کے سب سے زیادہ 1681کیسز ضلع جنوبی میں ہیں جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کےنئے کیسز کی تعداد 413 ہے۔

ضلع جنوبی 107، شرقی 98 اورضلع وسطی میں 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملیر58، کورنگی 47 اورضلع غربی میں 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حیدرآباد40، بے نظیر آباد20، شکارپور11، لاڑکانہ 10، سکھر، مٹیاری 9، قمبر اورشہدادکوٹ میں 8مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔