کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسئی پلیجو کا پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے اطلاعات کے وزرا کے بیان پر ردعمل سندھ حکومت پی ٹی آئ کی ڈکٹیشن پہ نھین چلے گی

 
0
50509

کراچی 09 مئی 2020 (ٹی این ایس): کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسئی پلیجو کا پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے اطلاعات کے وزرا کے بیان پر ردعمل سندھ حکومت پی ٹی آئ کی ڈکٹیشن پہ نھین چلے گی۔ سندھ مشکل حالات مین صحیح سمت مین کام کر رہی ھے۔ سسئی پلیجو کا پی ٹی آئ انفارمیشن منسٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ محدود وسائل مین عقلمندی سے فیصلے کر رھے ھین۔ انہونے کہا کہ تحریک انصاف 18ویں ترمیم کی کن شقوں کو اپنے راستے کا کانٹاسمجھتی ہے وہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے ۔ ھم سب سازشوں کو ناکام بنائینگے۔ سسی پلیجو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار پے سارے سچ سامنے لکھے ہوئےدکھائی دے رہے ھین ۔ انہونے کہا کہ اب ترجمان بوکھلاھٹ کے شکار ھوکر ایسے بیان دے رھے ھین جن کا نہ سر ھے نہ پیر سسئی پلیجو کا پی ٹی آئ انفارمیشن منسٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج فیاض چوھان جیسے لوگ بھی پاکستان کے ٹھیکیدار بن کر چھوٹے صوبوں سے حساب مانگ رہے ہیں,سینیٹر سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یے گناہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سندھ جیسے صوبے ہی ہیں جو وفاق کو بھی چلا رہے ہیں,سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ صوبہ نہ صرف روینیو میں 70 فیصد سے زیادہ کنٹریبیوٹ کرتا ہے ۔ گیس اور دوسری معدنیات میں صوبہ سندھ ہےجو سب سے ذیادہ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالتا ہے, جس کے بدلے اس کو صرف دھمکیاں ملتی ھین ۔سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ مین جو سمندر ہے وہ آج پاکستان کی بڑی معیشیت اور ریونیو کا سبب ہے,سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے ہی لوگ ہیں جو ہر طرح سےسازشی عناصر کے بہکانے کہ باوجود بھی پرامن ہین ۔سسی پلیجو نے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کہ بجائے مثبت سیاست سےچلناچاہتے ہیں,سسی پلیجو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان کےلیےبھت ساری قربانیاں ہیں, جو اور کسی کی نہیں, سسئی پلیجو پی ٹی آئی کے ترجمانوں کی جو فوج ہے یے یا تو بے خبر ہے یا تو وہ جان کر بھی کبوتر کی طرح آنکہیں بند کیے ہوئے ہیں,
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضرور کے پی کے اور دوسرے صوبوں کی بھی بات کرینگے وہ پاکستان کے سارے مظلوموں کی آواز اور صوبوں کے درمیان زنجیر ہین۔ انہونے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزراء کی کم عقلی اوربدنیتی کی وجہ سے ملک کو مزید چئلینجز کا سامنہ ہے, وہ صرف انتشار پھلانا جانتے ھین ۔ سسی پلیجو
تحریک انصاف کے پاس کوئی ٹھوس منشور نہیں ہے,ان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جائے,سسی پلیجو نے کہا کہ۔ سچ کو جھوٹ کھنے سے سچ بدل نہیں جائے گا,