وزیراعظم عمران نے 20 مئی سے 30 مئی تک ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی

 
0
487

اسلام آباد 18 مئی 2020 (ٹی این ایس): شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پشاور میں انتظامات دیکھوں گا اور پھر پرسوں گرین لائن کوروانہ کروں گا،کسی ڈویژن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویژن ہیڈ کےخلاف کارروائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک حالات ٹھیک رہے تو تمام ٹرینیں یکم جون سے کھول دیں گے، لوگ ضابطہ کار پرعمل کرتے ہیں تو سب ٹھیک ہے، شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے، ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے ماتحت نہیں اس کے باوجود صوبوں کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گاکہ ہمارے انتظامات کو ٹھیک رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، نیب آرڈیننس میں ترمیم نہیں دیکھ رہا،میں ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا۔جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ سارے اندرہوں گے۔