مندرہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

 
0
908

راولپنڈی 18 مئی 2020 (ٹی این ایس): مندرہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب عرف تابی نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر معمولی تلخ کلامی پر حق نواز نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی، ایس ایچ او مندرہ یاسر عباسی اور ٹیم نےمرکزی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کے انکشاف پر آلہ قتل کی برآمدگی و دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز جاری ہیں، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔