چائلڈ پورنوگرافی کیس: ہائیکورٹ کی مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

 
0
343

لاہور 19 مئی 2020 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر بعد سنایا گیا۔

عدالت نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہےکہ مجرم اپنی 7 سال قید کی سزا پوری کرے گا۔

عدالتی فیصلے کے بعد مجرم سعادت کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر مؤثر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مجرم کو بچوں کی قابل اعتراض تصاویر ناروے بھیجنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزادی گئی ہے جب کہ چند روز قبل اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے کی ٹیم کو بھی طلب کیا تھا۔

سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے اسے 7 برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔