آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس سے اسکول کھلوانے کا مطالبہ

 
0
14005

اسلام آباد 19 مئی 2020 (ٹی این ایس): پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے والدین کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی، چند اسکول ایسے ہیں جو رعایت نہیں دے رہے۔

آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کا بوجھ پرائیوٹ اسکول برداشت کر رہے ہیں، ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد اسکول کھولے جائیں، اسکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے اسکول مالی بحران کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے حکومت سے یکم جون سے اسکولز کھولنے کی اپیل کی تھی۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حکومت یکم جون سے اسکولز کھولنے اجازت دے اور اسکولز کھولنے سے متعلق ایس اوپیز جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے اعلان نہ ہوا تو خود ایس او پیز جاری کر کے اسکولز کھول دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے10 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے 2 کروڑ طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔