چئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے لاھور سے کراچی جانے والی قومی ائیر لائین پی آئی اے کی پرواز کو پیس آنے والے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

 
0
25388

اسلام آباد 22 مئی 2020 (ٹی این ایس): چئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے لاھور سے کراچی جانے والی قومی ائیر لائین پی آئی اے کی پرواز کو پیس آنے والے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ھوئے کہا ہے کہ اتنی قیمتی جانوں کا ہم سے جدا ھونا قومی سانحہ ہے جس میں ہمارے عزیز دوست بھی شامل تھے قومی ائر لائین کے دلیر پائلٹ نے آخری لمہہ تک اپنے اوسان پر قابو رکھ کر لوگوں کو بچانے کی جو کوشش کی وہ قابل ستائیش ہے اب جب قومی ائیر لائین منافع کی راہ پر چل پڑی ہے اللہ ایسے حادثات سے محفوظ رکھے مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے زخمیوں کو جلد صحت مند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ پاکستانی قوم بہادر اور حوصلحہ مند ہے جو ہر آفت کا جوان مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اس سے سبق بھی حاصل کرتی ھے قومی ائیر لائین اس حادثہ سے نبرد آزما ھو کر دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی ۔