چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شہید بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس و جعلی خبریں چلانے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

 
0
339

اسلام آباد 29 مئی 2020 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شہید بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس و جعلی خبریں چلانے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب، سیکرٹری داخلہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے متعلق جعلی خبریں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف درج مقدمات و ایف آئی آر کی تفصیلات تین روز میں کمیٹی کو جمع کرے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصاً پیپلز پارٹی کے کارکنان محترمہ شہید کے متعلق جعلی خبروں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اخلاق سے گرے ہوئے توہین آمیز ٹویٹ سے پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے، اپنے قومی ہیروز کی کردار کشی کو کسی بھی قیمت برداشت نہیں کیا جائیگا، جعلی، بیہودہ و منگھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے۔