او آئی سی کا بھارت سے کشمیرمیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

 
0
1076

واشنگٹن 23 جون 2020 (ٹی این ایس): او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے اس کے علاوہ بھارت سے تمام گرفتار کشمیری رہانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیروں کی جد و جہد آزادی کی حمایت کی گئی. ورچول اجلاس میں میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مخالفت کی گئی. اجلاس میں زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر مسلم اُمّہ کا اہم معاملہ ہے.

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا گیا اورشرکا نے کنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا. شرکا نے بھارت پر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر زور دیا۔

رابطہ گروپ کے اجلاس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے،کشمیریوں کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس نے بھارت سے تمام گرفتار کشمیریوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

اس سے قبل پیر کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیو لنک اجلاس ہوا۔

وزرائے خارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں کشمیر کی صورت حال اور بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی صورت پر مفصل بریفنگ دی۔

اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے جبکہ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کشمیری عوام کے نمائندہ کے طور پر شریک ہوئے۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرپر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس اس لیے بلایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سےبگڑتی جارہی ہے، اجلاس میں بتایا کہ حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، جس طرح مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کونشانہ بنایا جارہا ہےاس پرتشویش ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیرکے صدرکا پیغام بھی آیا اورسب نے سنا، واضح طور پربتایا کہ بھارت بزور بازو حریت کے جذبے کو ہندوتوا سوچ سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیرکو مسلم اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، گروپ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےجعلی مقابلوں ،پیلٹ گنزکے استعمال سے آگاہ کیا۔