امریکی اخبار نے بھارت کی پول کھول دی، صحت کے نظام پر تشویشناک صورتحال سامنے آگئی

 
0
48458

واشنگٹن 23 جون 2020 (ٹی این ایس): نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کر رہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔

بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،

غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

بھارت کی شہری ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔

نیلم کماری اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔

نیویارت ٹائمز نے تحریر کیا ہے کہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔