‏چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

 
0
277

اسلام آباد 04 جولائی 2020 (ٹی این ایس): حکومت نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا اور جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کردی گئی، چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور جاوید غنی کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

جاویدغنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ نوشین جاوید کو سیکریٹری نیشنل ہیرٹیج اینڈکلچرڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے گزشتہ روز جاوید غنی کی تعیناتی کی منظوری دی۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں نوشین جاوید امجد کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسر ہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔

خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔