اجمل وزیر مبینہ آڈیو اسکینڈل کے بعد گھر بھیج دئیے گئے

 
0
234

پشاور 11 جولائی 2020 (ٹی این ایس): مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

معاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں آڈیو ٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا کہا گیاہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر خود اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے استعفے ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔