تنگوانی کے قریب غوثپور پولیس تھانہ کے حدود میں بس اسٹاپ کے مقام مچھلی کے فارم پر سوئے ہوئے میرانی قبائل کے دو نوجوان پراسرار طور ہونے کا لاپتہ

 
0
291

تنگوانی 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب غوثپور پولیس تھانہ کے حدود میں بس اسٹاپ کے مقام مچھلی کے فارم پر سوئے ہوئے میرانی قبائل کے دو نوجوان پراسرار طور ہونے کا لاپتہ ہو گئے ۔ ورثہ کے جانب سے نوجوان کی اغوا کا شبعہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نوجوان غلام عباس جبکہ 25 سالہ نوجوان حامند علی میرانی مچھلی فارم میں چوکیدار تھے ۔ جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے جبکہ صبح ان لوگوں کا پتہ نہ چلنے پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے بچے کی طرف آنے اور جانے والے راستوں کو سیل کر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ دوسری جانب واقعے کے بعد میرانی قبیلے کے جانب سے پنچایت بلایا گیا جس میں دونوں نوجوان کی اغوا ہونے اور ان کی بازیابی کے لیے حکمت عملی پر غور ویچار کیا گیا ۔ جب کہ دونوں نوجوان مچھلی کے بیوپاری تھے جبکہ پولیس آپریشن کے دوران کوئی مثبت کامیابی پولیس کو نہ مل سکا ۔ مغویوں کی بازیابی کی خاطر پولیس کا کچے کے علائقے میں آپریشن جاری ہے جب کہ ایس ایس پی کندھکوٹ سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ ڈاکو کی خاتمے تک پولیس کا کچہ میں آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان سمیت مختلف مقدمات میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کی نشاندہی پر کچے میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کہا کہ کچے میں جرائم افراد کے خلاف سخت کاروائی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اب کچہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہیں جنہیں کسی بھی صورت نہیں بخشاجائے گا انہوں نے کہا کہ تمام جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔