سینئیر سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر ہمرا محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) اور محمد زمان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) کا جیل میں ملاقات شیڈ کا دورہ

 
0
361

اسلام آباد 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): آئی جی جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق مورخہ 15 جولائی 2020 کو سینئیر سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر نے ہمرا محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) اور محمد زمان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) نے ملاقات شیڈ کا دورہ کیا۔ اسیران کی ملاقات کے لیے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مزید کہا کہ جو ہدایات آئی جی صاحب نے دی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ معذور، بزرگ اور دور دراز سے آنے والے ملاقاتیوں کو ترجیحی بنیاد پر سہولت دی جائے۔