آئی جی جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات پر سینئیر سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر کا ہمرا محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)، محمد زمان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) اور میڈیکل آفیسر جیل خانہ جات، انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا دورہ

 
0
521

اسلام آباد 14 جولائی 2020 (ٹی این ایس): آئی جی جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق مورخہ 14 جولائی 2020 کو سینئیر سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر نے ہمرا محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)، محمد زمان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) اور میڈیکل آفیسر جیل خانہ جات نے انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا دورہ کیا۔ اسیران کی ملاقات کے لیے آنے والے 100 سائلین کے مسائل سنے جن میں سائلین نے اندرون جیل مقید اسیران کے میڈیکل کے متعلق، سامان جمع کروانے کی وقت اور ملاقات میں مشکلات، اسیران کی رہائی اور قید کے حوالے سے شکایات کیں۔ سینئیر سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر نے محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)، محمد زمان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) اور ایم او جیل کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مزید کہا کہ جو ہدایات آئی جی صاحب نے دی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ معذور، بزرگ اور دور دراز سے آنے والے ملاقاتیوں کو ترجیحی بنیاد پر سہولت دی جائے۔