کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایڈوائزر سی ایم سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر صوبہ سندھ راشد حسین ربانی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو، ایم سی ویسٹ اشفاق ملاح اور دیگر نے میٹروویل، مچھر کالونی کا دورہ کیا

 
0
3716

کراچی 09 اگست 2020 (ٹی این ایس): کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایڈوائزر سی ایم سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر صوبہ سندھ راشد حسین ربانی ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو ۔ ایم سی ویسٹ اشفاق ملاح اور دیگر کے ہمراہ ہوکر میٹروویل ۔ مچھر کالونی کا دورہ کیا ویاں پر پہنچ کر نالوں کے حوالے سے وہاں پر ان کا معائنہ کیا اور وہاں پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر سی ایم سندھ کے ایڈوائزر راشد حسین ربانی نے کہا کہ اس نالے میں کام جاری رہے گا اور اس کام کو پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل کتب میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی اور چاکنگ پر اس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر دستیاب حل کی بھاری مشینری اور افرادی قوت کو ہر وقت بروئے کار لایا جارہا ہے سڑکوں شاہراہوں پر موجود برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے لئے ڈی واٹر پمپس سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ ندی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور کام تسلی بخش کیا جارہا ہے ۔ ایڈوائزر سی ایم سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر صوبہ سندھ راشد حسین ربانی نے عوام کے موصول شکایات کا بروقت ازالہ بھی کیا اور محکمہ کے عملداروں کو احکامات بھی جاری کیے ۔