تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کچا سٹاپ، حبیب کالونی اور گردونوح میں کیا گیا

 
0
828

راولپنڈی 12 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کچا سٹاپ، حبیب کالونی اور گردونوح میں کیا گیا، سرچ آپریشن اے ایس پی کینٹ کامران حمید کے زیر نگرانی کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس ،ایلیٹ سیکشن اور دیگر اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران 02 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں عثمان احمد اور منظور احمد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01 کلاشنکوف، 2 میگزین، 56 روند اور 01 پسٹل 9 ایم ایم، 2 میگزین اور 14 روند برآمد ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 250 گھروں اور 600 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے،