تھانہ نیو ٹاون پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی وسیم گینگ گرفتار

 
0
232

راولپنڈی 12 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نیو ٹاون پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی وسیم گینگ گرفتار، گرفتا ملزمان میں وسیم صدیق عرف ٹیمو اور عبداللہ اشرف شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی رقم 80000 روپے، دو موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن بر آمد، ملزمان قبل ازیں تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد اور تھانہ گنجمنڈی سے چالان ہو چکے ہیں۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف کاروائی SDPO نیو ٹاون کی زیر نگرانی SHO نیو ٹاون اور ان کی ٹیم نے کی۔ پولیس گینگ کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر سی پی راولپنڈی کی جانب سے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول اور نیوٹاؤن پولیس کو شاباش