پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس: نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری

 
0
3421

اسلام آباد 03 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت لاہور میں نواز شریف اور دیگر کیخلاف غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر موجود نہیں،

ماڈل ٹاﺅن رہائشگاہ پر عطا تارڑ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی، نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔

عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔