دو روزہ تیسری فارما سمٹ بروز اتوارسے لاہور میں شروع ہو گی

 
0
75964

لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ تیسری فارما سمٹ کل ( پیر) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔سمٹ میں 300ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے جن میں کاروباری رہنماء،منیجرز ، ایگزیکٹوز، محققین، ریگولیٹرز و دیگر شامل ہیں۔ماہرین دواساز صنعت کیلئے ریگولیڑرز، کنڑول اور پرائسنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس تقریب سے کئی اہم محققین اور ماہرین خطاب کریں گے۔