کراچی میں پولیو مہم شروع کی گئی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈو نے اورنگی کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے ویکسین مہم کا جائزہ لیا

 
0
531

کراچی 23 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): کراچی میں پولیو مہم شروع کی گئی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈو نے اورنگی کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے ویکسین مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے سخت مانیٹرنگ کی ضرورت ہے ۔ جو کہ ہم سختی سے کر رہے ہیں انہوں نے تمام ایسیز کو ہدایت کیا کہ وہ پولیو مہم کی نگرانی کرے اور مختلف مقامات پر جاکر پولیو مہم کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں میں خود جاکر پولیو مہم کا جائزہ لیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حساس علائقوں میں اولیت کے بنیاد پر سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں پولیو ورکروں کے ساتھ علاقہ مکین بھی تعاون کریں انہوں نے کہا کہ بچوں کی مستقبل میں ان کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔ انہوں نے اپنی عملداروں کو کہا کہ قومی ذمیداری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں پولیو کے خاتمے کیلئے قومی خدمت کو یقینی بنائیں ۔ جبکہ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگی جہانگیر شاہ محکمہ صحت کے عملدار اور روینیو کی عملدار بھی موجود تھے ۔