بھارت میں11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل، آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جائے

 
0
715

اسلام آباد 25 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): بھارت میں11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف ہندو برادری سراپا احتجاج ہے اور آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

بھارت کے شہر جودھپور میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت کے خلاف ملک بھر سے ہزاروں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے والے ہندو برادری کے افراد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں پاکستانی ہندوؤں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بھارت میں موجود آر ایس ایس اور را کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے انہیں انصاف دلوائے۔

ہندو برادری کے قافلے گزشتہ شب سندھ سے جب پنجاب میں داخل ہوئے تھے تو ان کے قافلے میں 100 بسیں شامل تھیں۔ ملک کے مختلف شہروں و علاقوں سے جب قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تھے تو شرکا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ یہ نعرے بازی کا سلسلہ پورے راستے جاری رہا اور تاحال جاری ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے والے ہندو برادری کے افراد اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔