سینیٹر رحمان ملک کا پاکستان میں جاپانی سفیر سےظہرانے پر ملاقات

 
0
393

اسلام آباد 20 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا پاکستان میں جاپانی سفیر سےظہرانے پر ملاقات پاکستان میں جاپان کے سفیر میتسوڈا کننوری نے سینیٹر رحمان ملک کو جاپانی سفارتخانے میں ظہرانے پر مدعو کیا تھا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جاپان نے مشکل اوقات میں خاص طور پر 2005 کے زلزلے کے دوران اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مسلسل تعاون پر پاکستانی عوام جاپانی سفیر، عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں، سرمایہ کاری کے لئے جاپان کے لئے پاکستان سب سے زیادہ موزوں ملک ہے، پاکستانی عوام جاپان اور وہاں کے عوام سے محبت اور احترام کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سینیٹر رحمان ملک نے اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ بھی جاپانی سفیر کو پیش کیا۔