تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پر کشش مراعات کا اعلان کر رکھا ہے، سردار تنویرالیاس خان

 
0
208

اسلام آباد 20 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایا کاری سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پر کشش مراعات کا اعلان کر رکھا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔اقتصادی اور معاشی ترقی کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوے عالمی اعزازی سفیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور کاروبار شخصیت اظہر بل خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ویسٹ ٹو انرجی،صحت و تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا سردار تنویرالیاس خان نے اظہر بل خان کی طرف سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دے گی۔کرونا کے باوجود پاکستان میں معاشی ترقی ہو رہی ہے، پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آے گی۔اوورسیز پاکستانی ملک کا بہترین اثاثہ ہیں اظہر بل خان نے سرمایہ کاری میں اضافہ اور غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کر نے پر سردار تنویرالیاس کی قائدانہ صلاحیتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے موا قعوں سے فائدہ اٹھائیں۔