امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے آج 46ویں امریکی صدر کے حیثیت سے اپنا حلف اٹھا لیا

 
0
4877

واشنگٹن 21 جنوری 2021 (ٹی این ایس): امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے آج 46ویں امریکی صدر کے حیثیت سے اپنا حلف اٹھا لیا ہے، ان کے ساتھ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے نائب صدر کا حلف اٹھایا یہ اعزاز کملا ہیرس کے نام ہوا، امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کے مخالف تھیں تاہم نومتخب صدر جو بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کملا ہیرس کو اپنے نائب کے طور پر چن لیا تھا،

نو منتخب امریکی نائب صدر کملا ہیرس صرف پہلی خاتون نائب صدر ہی نہیں بلکہ ان کے والدین کے جمیکا اور انڈیا سے تعلق کی وجہ سے وہ پہلی غیرسفید فام شخصیت بھی ہیں جو امریکہ کی نائب صدر بن رہی ہیں، کملا ہیرس کی والدہ انڈیا جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے، وہ ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں، آج 20 جنوری 2020 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتہائ متنازع رہنے والا دور اقتدار اختتام پزیر ہو گیا ،گذشتہ برس 3 نومبر 2020 کو ہونے والے انتخاب میں امریکی نومتخب صدر جو بائیڈن نے 8 کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کر سکے، الیکٹورل کالج کے حساب سے دیکھا جائے تو نو منتخب صدر جو بائیڈن کو 306 جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 ووٹ ملے