ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹیانی کندکوٹ شہر کا اچانک دورہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ ۔

 
0
270

تنگوانی 21 جنوری 2021 (ٹی این ایس): تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹیانی کا کندہ کوٹ شہر کا اچانک دورہ یوٹیلیٹی سٹور اور شہر کے دیگر دکانوں پے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ ڈپٹی کمشنر کا یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شہر کے دکانوں اور جس سے انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹے کے سٹالوں کا جائزہ لیا مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹور عملے اور شہر کے تاجر کو ہدایت کی کہ وہ اس مہنگائی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ روزانہ استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمت لسٹ مناسب جگہ پر لگائیں اور اسی کے مطابق فروخت کریں زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تحصیل میں مارکیٹ کے اچانک دورہ کریں اور زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں