چیئرمین سی ڈی اےکی زیرصدارت شہراقتدار میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا

 
0
171

اسلام آباد 22 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اےکی زیرصدارت شہراقتدار میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ، ڈی آئی جی ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی اور سی ڈی اے کے حکام نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ریونیو ڈپیارٹمنٹ کے حکام بھی شریک تھی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی وے ، مارگلہ ہلز اور گرین ایریاز پر غیرقانونی تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جمعہ کے روز چیئرمین سی ڈی اے کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں اسلام آباد میں ریونیوسے متعلق زیر التواء کیسزکا حل نکالنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران پر مشتمل ہوگی ۔اگرغیرقانونی قبضے میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث ہوگا تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا ۔جنگلات کیلئے مختص علاقوں سے ناجائز تجاوزات سےبچانے کیلئے سی ڈی اے اور پولیس پر مشتمل چوکیاں قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے زون تھری میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی اور سی ڈی اے کی زمین واگزار کروا لی گئی ملپور کے جنگلات کے ایریا میں سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار ،قبضہ کی گئی سرکاری اراضی پر تین مختلف غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سی ڈی اے اور مقامی پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جائے گا جب تک شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا یہ سلسلہ جاری رہےگا انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی اور جنگلات کی زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،اس سے قبل سی ڈی اے کی انتظامیہ نے پارک روڈ پرموجود درجنوں متحرک تجاوزات کو ہٹوایا،اور علاقے کوکلیئر کروایا،جبکہ ضبط شدہ سامان ڈی ایم اے کے اسٹور میں منتقل کیا۔بری امام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نئی تعمیر شدہ عمارت،10غیر قانونی چاردیواریاں،ایک غیرقانونی عمارت،ایک کمرہ،ایک دیواریاں،3کھوکے،ایک عمارت کی ڈی پی سی کومکمل طور پرمسمار کیاگیا۔ تعمیرات کیلئے رکھے گئے بلاک اوردیگر تعمیراتی سامان ضبط کرلیا۔ سی پندرہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور متعدد تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔بنی گالا میں دوران آپریشن 6مقامات پر غیرقانونی تعمیرات ور تجاوزات کو مسمار کیا گیا، ایف سیون تھری میں دوران آپریشن گلی میں رکھے پولز ہٹاکرراستہ کھول دیا۔جی ایٹ میں آپریشن کے دوران پھل اوردیگر کھانے پینے کے غیرقانونی اسٹال اٹھائے گئے۔ایف ایٹ میں آپریشن کے دوران گلی سےلوہے کے پلر اٹھاکر اسٹور میں جمع کروا دئیے گئے۔جبکہ ایک غیرقانونی سکیورٹی کیبن کو مسمار کردیا گیا۔ایف الیون میں دوران آپریشن غیرقانونی چاردیواری اورگیٹ کو مسمار کیا گیا ۔کھنہ پل پر دوران آپریشن متحرک تجاوزات کو مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا ۔لکھوال میں دوران آپریشن نئی عمارت کی ڈی پی سی مسمار کردی گئی۔آئی نائن میں آپریشن کرتے ہوئے ایک غیر قانونی ڈھابہ اور ایک شیڈ کو مسمار کیا گیا ۔