اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی حد مقررنہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی وضاحت

 
0
441

اسلام آباد 23 جنوری 2021 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

قومی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی حد مقررنہیں ، پیسے نکلوانے کی حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف بینک صارفین کو ایٹ ون ایٹ ون کے نمبرسے جعلی پیغامات موصول ہوئے۔

خیال رہے کہ مختلف بینک صارفین کو 8181 کے نمبر سے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزار روپےنکال سکتے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بسنے والے صارفین نے یہ شکایت کی تھی کہ انہیں موبائل فون پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار روپے سے زائد رقم نہیں نکالی جا سکے گی۔