وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بہتری، بحالی،مرمت اورازسرنوتعمیر پرتیزی سے کام جاری

 
0
285

اسلام آباد 24 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بہتری، بحالی،مرمت اورازسرنوتعمیر پرتیزی سے کام جاری ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ چند یوم کے دوران ادارہ ہذا کے شعبہ روڈ مینٹینینس نے سیکٹر جی سکس،جی سیون،جی ایٹ،جی نائن،جی ٹین،آئی ایٹ ،آئی نائن،آئی ٹین،ایف سکس،ایف سیون، ایف ایٹ ،ایف نائن،ایف ٹین،سمیت دیگر سیکٹوریل ایریا کی اہم اور مرکزی شاہراہوں وسڑکوں پر لین مارکنگ ،کرب اسٹون،مرمت وبحالی کاکام کیاہے۔ادارہ ہذاکی جانب سے سیکٹر جی سکس میں صدرروڈ پر لین مارکنگ کی رہی ہے۔جبکہ جی سکس،جی سیون،بلیوایریا اور خیابان اقبال پرکرب اسٹون پرپینٹنگ کاکام مکمل کیا گیاہے۔جبکہ سیکٹر ایف ٹین، جناح ایونیو،سیونتھ ایونیو اور نائنتھ ایونیو پر سائین ایج ورک کیا جارہاہے۔سیکٹر ایف سکس،سیون اور ایف ایٹ میں بھی کرب اسٹون اور شاہراہوں کی مرمت بحالی کاکام تیزی سے کیا جارہا ہے۔سیکٹر جی سیون ،جی سکس،جی ایٹ،جی نائن، آئی ایٹ،آئی نائن اور آئی ٹین سمیت دیگرسکیٹروں میں روڈ پیچ ورک ورروڈ کارپٹنگ جاری ہے۔