مئیر اسلام آباد کی زیر صدارت ایم سی آئی کا اجلاس ، اعزازیہ کی منظوری ، ڈ ی ایم اے کی پرانی کمیٹی بحال جبکہ سردار مہتاب کی جگہ اظہر محمود ڈی ایم اے کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

 
0
187

اسلام آباد 25 جنوری 2021 (ٹی این ایس): مئیر اسلام آباد کی زیر صدارت ایم سی آئی کا اجلاس ،پیر عادل گیلانی نے مئیر ، ڈپٹی مئیر ،یو سی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اعزازیہ کی منظوری دیدی جبکہ ڈ ی ایم اے کی پرانی کمیٹی بحال کردی گئی اور سردار ،مہتاب کی جگہ اظہر محمود کوڈی ایم اے کمیٹی چیئرمین ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کومئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی کی زیر صدارت ایم سی آئی کا اجلاس ہوا جس میں میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے مئیر ، ڈپٹی مئیر ،یو سی چئیرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اعزازیہ کی منظوری دیدی۔ایم سی آئی اجلاس میں ڈی ایم اے کی پرانی کمیٹی بحال کردی گئی جبکہ سردار مہتاب کی جگہ اظہر محمود کو چیئرمین بنا دیا گیا۔