مئیر اسلام آباد کی صدارت ایم سی آئی کا اجلاس شروع ،راجہ شیراز کیانی اور سردار مہتاب کے درمیان گرما گرمی

 
0
166

اسلام آباد 25 جنوری 2021 (ٹی این ایس): مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی کی زیر صدارت ایم سی آئی کا اجلاس شروع،ایم سی آئی کے اجلاس میں حکومتی ممبران اور اپوزیشن کے لفظی گولہ باری ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی کی زیر صدارت ایم سی آئی میںراجہ شیراز کیانی اور سردار مہتاب کے درمیان گرما گرمی ہوئی ۔سردار مہتاب نے کہا کہ ایم این اے خود اعزازیہ لیتے ہیں تو ایم سی آئی کے ممبران کیوں نہ لیں ،باہر سے بیٹھ کر ہدایات دی جاتی ہیں کہ ایم سی آئی کو کام نہ کرنے دیں ۔راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ آپ کیوں اور کس پر الزام لگا رہے ہیں ،بغیر سوچے سمجھیں الزامات نہیں لگانے چاہیے۔شیراز کیانی کے ردعمل کے بعد سردار مہتاب نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے مئیر ، ڈپٹی مئیر ،یو سی چئیرمین ،وائس چئیرمین اور کونسلرز کے اعزازیہ کی منظوری دیدی۔