وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے عوام علاقہ ڈھوک حسو کا ریلوے قبرستان توسیع اراضی قبضہ واگزار کروانے کا مطالبہ

 
0
875

راولپنڈی 25 جنوری 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے ڈھوک حسو راولپنڈی کے مکینوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ڈھوک حسو راولپنڈی کے ریلوے قبرستان کی اراضی کو قبضہ واگزار کر کے قبرستان اور جنازہ گاہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈھوک حسو راولپنڈی کے درجنوں مکینوں نے علاقے کےسابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 ۔این اے 62 ۔این اے 54 راولپنڈی اصغر علی مبارک کے ساتھ ملاقات میں عوام علاقہ نے ریلوے قدیم قبرستان اور ریلوے قبرستان کے عین وسط میں قبضہ مافیا اور ریلوے احکام کی ملی بھگت سے نالہ لئی کے ساتھ نشیبی علاقہ برائے ملحقہ قبرستان میں بھرائی کے نام پر قبضہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ قبرستان سے ملحقہ اراضی کمرشل بنیاد پر قبضہ کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے اور اس کو روکا نہ گیا تو قبرستانوں کا تقدس پامال ہوگاکیونکہ قبرستان نیچے بھی بھی غارنمابھرے بنا رکھے ہیں ۔

قدیم قبرستان پر قبضے کا مبصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے نالے کے کنارے دونوں قبرستانوں کے وسط چائنا کٹنگ جاری ہے جس پر پہلے گاڑیوں کی ورکشاپ بنائی گئی اور پھر ریلوے احکام کی ملی بھگت سے نالہ لئی کے ساتھ نشیبی علاقہ میں بھرائی کے نام پر قدیم قبرستان پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ سب مقامی قیادت کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ یہ جگہ قدرتی وجغرافیائی طور پر قبرستان کا حصہ ھے جس کی توسع کےلیے مطالبہ گزشتہ الیکشن میں بھی کیا گیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا عوام نے اجتماعی اور انفرادی طور متعدد درخواستیں بھی دے رکھی ہیں جن پر تاحال شنوائی نہیں ہوئی واضح رہے کہ شیخ رشید احمد اس حلقے سے 6 بار جیت کر وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہیں ان کےبطور ریلوے وزیر قلم دان چھوڑنے کے بعد ریلوے اراضی کو بغیر کسی ٹنیڈر کمرشل بنیادوں پر اراضی دینے کا دھندہ جاری ھے عوام علاقہ نے وزیراعظم عمران خان ۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ۔وزیر ریلوے اعظم سواتی سے استدا ھےکہ دونوں قبرستانوں کے ساتھ جڑی اراضی پر جنازہ گاہ تعمیر اور قبرستان کی توسیع کروا علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔