حکومت پاکستان کی طرف سے ملک میں نئے بلاکس کی نیلامی او جی ڈی سی ایل گیارہ نئے ایکسپلوریشن بلاکس کے ساتھ سرفہرست

 
0
161

اسلام آباد 29 جنوری 2021 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے تیل و گیس کے کنووں کی کھدائی کے لئے ملک بھر میں سب سے زیادہ رقبہ حاصل کر کے اپ سٹریم پٹرولیم سیکٹر میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشن ( ڈی جی پی سی ) نے ملک میں نئے ایکسپلوریشن بلاکس ایوارڈ کئے ہیں ۔ توانائی کے دس بلاکس میں او جی ڈی سی ایل آپریٹر کے طور پر کام کرے گی جبکہ ایک بلاک پر ماری پٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ( پی پی ایل) کے ساتھ مشترکہ طورجائنٹ وینچر کے طور پر کام کرے گی ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2020 میں مختلف ای اینڈ پی کمپنیوں کے درمیان مرتب کی جانے والی ورک یونٹو ںکی بنیاد پر مسابقتی بولی لگانے کے بعد یہ بلاکس فراہم کئے گئے ہیں

او جی ڈی سی ایل بلوچستان میں نئے بلاکس تلاش کرنے کی خواہشمند ہے اور اس نے اس صوبے میں تین بلاکس حاصل کر لئے ہیں ۔ جن میں قلعہ سیف اللہ ، شران اور سلیمان شامل ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل نے سیکورٹی چیلنجز کے باوجود ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کی سرگرمیوں میں شاندار اقدامات کئے ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل کو نئے بلاکس میں سے بلوچستان میںتین بلاکس ،صوبہ پنجاب میں پانچ بلاکس ، سندھ میں دو جبکہ ایک خیبر پختونخواہ میں بھی دیا گیا ہے ۔ان بلاکس کو کمپنی کے حوالے کرنے کے لئے مزید کاروائی جلد متوقع ہے ۔