فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

 
0
190

اسلام آباد 09 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔