خاتون صحافی کو دھمکانے پر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری سے استعفیٰ لے لیا گیا

 
0
25410

وائٹ ہاوس 16 فروری 2021 (ٹی این ایس): وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ٹی جے ڈکلو نے خاتون صحافی کو دھمکانے کا الزام ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ٹی جے ڈکلو کے خاتون سیاسی رپورٹر کے ساتھ خصوصی تعلقات تھے جس پر ایک اور خاتون رپورٹر نے اسٹوری کرنا چاہی تو ٹی جے ڈکلو نے ان خاتون صحافی کو ڈرایا دھمکایا۔

خاتون کو خوف زدہ کرنے اور ناروا سلوک کی رپورٹ ایک مقامی میگزین میں شائع ہوئی جس پر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری کو ایک ہفتے کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا گیا تھا تاہم جوبائیڈن انتظامیہ پر اس ’’ناکافی اقدام‘‘ پر سخت تنقید ہوئی۔

اگلے ہی روز ٹی جے ڈکلو نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گستاخانہ، قابل نفرت اور ناقابل قبول زبان استعمال کی تھی، صدر جوبائیڈن اور اپنے ساتھیوں کے لیے شرمندگی اور مایوسی کی وجہ بننے پر افسوس اور شدید دکھ ہے۔

ٹی جے ڈکلو نے مزید کہا کہ میں نے ایسی زبان استعمال کی جس کا کسی بھی صحافیانہ فرائض انجام دینے والی خاتوں صحافی کو سامنا نہیں کرنا چاہیئے۔

تاہم ڈپٹی پریس سیکرٹری کی معذرت قبول نہیں کی اور انہیں صدر جوبائیڈن کے افتتاحی تقریب میں کہے گئے واضح پیغام کہ انتظامیہ کے کسی بھی عہدے دار نے اگر کسی سے گستاخانہ رویہ اختیار کیا تو انہیں موقع پر ہی انتظامیہ سے فارغ کر دیا جائے گا کے تحت مستعفی ہونا پڑا۔