ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کی اہم کاروائی،شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان گرفتار

 
0
261

راولپنڈی 25 فروری 2021 (ٹی این ایس): SHO روات یاسر مطلوب کی اہم کاروائی،شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز اور دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے والے03ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد اعظم،ریحان عباس اورمعاذ حسن شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے05 حقے،15ڈبیاں حقہ فلیور اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے