ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کی ھدایت پر ڈائریکٹوریٹ براۓ ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہونے کے لئے سینٹارس مال میں ڈرل کا انعقاد

 
0
4700

اسلام آباد 25 فروری 2021 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی قیادت میں سٹی چیف چیف فائر افسر  نے فائر اور ریسکیو کے ٹرینڈ دستے کے ہمراہ ریسکیو ڈرل کی قیادت کی اور اسلام آباد کے سب سے بڑے مال میں مصنوعی آگ اور دھوئیں سمیت ایمرجنسی الارمز بجا کر اس ڈرل کا آغاز کیا ۔
ڈرل میں مصنوعی آگ اور دھواں ، فائر الارم سسٹم اور ایمرجنسی کا نفاذ ، ایمرجنسی راستوں سے ہنگامی اخراج اور ریسکیو بابت پھنسے افراد بذریہ ریسکیو اسٹاف و گاڑیاں شامل تھے ۔
عمارت کی اندرونی سامان کی انسپکشن ، ہنگامی راستوں کا ہونا اور جملہ فائر آلات کی بھی کارکردگی جانچی گیئ اور تمام تر ضروریات سے مینجمنٹ کو آگاہی دی گیئ ۔
مینجمنٹ کو پاکستان بلڈنگ براۓ فائر سیفٹی ٢٠١٦ کی روشنی میں NOC کے حصول کو یقینی بنانے کا کہا گیا  اور میںٹیننس کنٹریکٹ سمیت جملہ دستاویزات بھی طلب کر لی گیئ،  تاکے عمارت میں ایمرجنسی سورت حال سے نمٹنے کا بھر پور سامان اور اسکے  استعمال کی استعداد کار کو مضبوط ترین بنایا جا سکے۔ 
ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  ایڈمنسٹریٹر MCI کے دئیے گے حدف کے تحت تمام ہائی رایز بلڈنگ میں ایسے انتظامات اور ڈرلز کے لئے عزم کا اظھار کیا اور تمام VIP حکومتی اداروں کو بھی اس دھارے میں شامل کرنے کے عزم کو دوہرایا ۔اسلام آباد 25 فروری 2021 (ٹی این ایس):