تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈا چیچی میں معصوم زینب کے قتل کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان بابر مسیح، اسکی اہلیہ کویتا عرف انیقہ اور ملزم عدنان کو قانونی کاروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا

 
0
349

راولپنڈی 25 مارچ 2021 (ٹی این ایس): تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈا چیچی میں معصوم زینب کے قتل کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان بابر مسیح، اسکی اہلیہ کویتا عرف انیقہ اور ملزم عدنان کو قانونی کاروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او سول لائنز کے مطابق ملزمان بابر مسیح اور عدنان نے معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سی پی او محمد احسن یونس کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کے ہمراہ زینب کے گھر آمد، زینب کے والد کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، زینب کے والد کا ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش پر مکمل اطمینان کا اظہار، ہائ پروفائل کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ او سول لائنز اور ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئ ہے، ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کر کے ایک چیلنج کامیابی سے پورا کر لیا گیا ہے، پولیس کا دوسرا چیلنج ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرنا ہے جس کے لئے ٹیکنیکل اور فرانزک بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس فرانزک شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے موثر پیروی کو بھی یقینی بنایا جاۓ گا، ملزمان کو سفاکانہ جرم کی قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں۔