ملتان کے ٹرسٹ اسپتال میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔

 
0
6179

ملتان 29 اپریل 2021 (ٹی این ایس): اسپتال انتظامیہ پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک سیل اور سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک کے مطابق نجی اسپتال کی انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور آپریشن کرنے والے سرجن کا کیس پی ایم سی اورمحکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعطیہ مبارک نے بتایا کہ سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی تجویز کی گئی ہے،

متاثرین ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی پولیس کو درخواست دیں، تحقیقاتی کمیشن نے فیصلہ مکمل غیر جانب داری سے کیا ہے، سرجن ڈاکٹر حسنین کا خانیوال روڈ پر پرائیویٹ کلینک سیل کر دیا گیا ہے، تحقیقاتی کمیشن نے واقعہ کی انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔