گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا

 
0
136

کوئٹہ 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): صوبہ بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا۔

گورنربلوچستان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امان اللہ یاسین زئی کو اکتوبر 2018 میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔

رواں سال مئی میں وزیراعظم کی جانب سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرنے کے حوالے سے لیٹر منظر عام پر آیا تھا جس پر 30 اپریل کی تاریخ درج تھی۔