وزیراعظم عمران خان نے سمرقند میں امیر تیموراور امام بخاری کے مزارات پر حاضری دی۔

 
0
9759

اسلام آباد 17 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے 15ویں صدی کےعظیم شہر سمرقند کے دورے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا سمرقند میں امیر تیموراور امام بخاری کے مزارات پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ سمرقند کی تصاویرسوشل میڈیاپرشیئرکرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سمرقندکادورہ ایک شاندارتجربہ تھا، سمرقند15ویں صد ی کےآغازمیں دنیاکےعظیم ترین شہروں میں شامل تھا، سمرقند میں امیر تیموراور امام بخاری کے مزارات پر حاضری دی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی تھی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے، اب تک ہم نے ازبک ہیروز کوصرف تاریخ کی کتابوں میں ہی پڑھا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں میں کوئی خاص رابطے نہیں تھے، سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، باہمی تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔