وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سال نو 2022ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد

 
0
5753

لاہور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سال نو 2022ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد
نئے سال پر تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈکا اجراء کردیا ہے۔عثمان بزدار یہ ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ ہمارے کپتان نے قوم سے کیا۔ یہ صرف کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کے احساس کا جامع پروگرام ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء پنجاب کے شہر یوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا،جسے دل و جان سے نبھاتے رہیں گے۔ جس طرح ہم نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ شروع کیا ہے،اسی طرح عوام کی فلاح وبہبود کا سفر نئے سال میں جاری رہے گا۔ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،2022ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔ نیا سال پاکستان کی تاریخ میں ترقی کے نئے ریکارڈقائم ہوں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ عزت سے سر اٹھا کر جینا ہر انسان کا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق دے رہے ہیں۔ ہمیں سال2021ء کو الوداع اورنئے سال2022 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سال نوکی آمد پر پیغام